12 مئی، 2016، 4:50 PM

ترکی نے بنگلہ دیش سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

ترکی نے بنگلہ دیش سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماءمطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دیئے جانے کے بعد ترکی نے اپنا سفیر بنگلہ دیش سے واپس بلالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماءمطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دیئے جانے کے بعد ترکی نے اپنا سفیر بنگلہ دیش سے واپس بلالیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ترک وزارت خارجہ پہلے ہی پھانسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرچکی ہے ترکی کا کہنا ہے کہ مطیع الرحمان نظامی ایسی سزا کے حقدار نہیں تھے ۔ واضح ر ہے کہ 73سالہ مطیع الرحمان نظامی جماعت اسلامی کے پانچویں شخص ہیں جنہیں بنگلہ دیش میں  پھانسی دی گئی ۔

News ID 1863953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha